اشتہار

پی ٹی آئی کے فنانسرز کی فہرست تیار، گرفتاری کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کارکنوں اور قائدین کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے فنانسرز کی فہرست بھی تیار کر لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے فنانسرز کی فہرست میں ابتدائی طور پر 21 لوگوں کو شامل کیا ہے جنہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، عامر محمود کیانی، سیمی ایزدی، شہزاد وسیم، اعظم سواتی، فوزیہ ارشد، چوہدری الیاس و دیگر فنانسرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوجوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد سے اسلام آباد اور لاہور پولیس ایکشن میں آئی ہے۔

پولیس نے قائدین سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمے درج کیے جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شپ اسلام آباد اور لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے اور گرفتاریان عمل میں لائی گئیں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے جس میں علی امین گنڈا پور، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، حسان نیازی، حماد اظہر، خرم نواز، فرخ حبیب، عامر کیانی، کرنل ریٹائرڈ عاصم، عمر سلطان اور اسد قیصر ملزم نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں