پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

گوادر میں مزدوروں کے قتل کی تحقیقات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گوادر میں مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے گوادر کے علاقے سربندرمیں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم مزدوروں کاقتل کھلی دہشت گردی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیا، واقعہ سربندرمیں پیش آیا، انتظامی افسران جائےوقوعہ پر پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ سےرابطےمیں ہیں، جاں بحق مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیالانگو نے کہا کہ واقعےکی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، نہتےمزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے۔

میر ضیالانگو کا کہنا تھا کہ واقعے کا تمام پہلوؤں سےجائزہ لےرہےہیں، ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے گوادر کے علاقے میں سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی نے بتایا کہ کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں