اشتہار

مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ممنوعہ فنڈنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سازش،امپورٹڈرجیم کی اصلیت سامنےآگئی ہے اور جیوش لابی اپنا اسٹوج بچانے کے لئے سامنے آچکی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے ، فارن ایجنٹ کون ہے، ثابت ہوگیا۔

ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکی کٹھ پتلی نے 4سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کیں، آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی ، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے، بین الاقوامی لابیسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں۔

خیال رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ لگتا ہے الیکشن سے روکنے اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش کی جائے گی، بظاہر حکومت نےعمران خان کو ریاست کا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا۔

پاکستان کوسیاسی،معاشی اورسکیورٹی بحرانوں کاسامنا ہے،بعض ممالک نےپاکستان میں طےشدہ سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے،آئی ایم ایف سےقرض ملےگایانہیں معاملہ اب تک یقینی نہیں،

موجودہ حکومت کے اقدامات جاری رہے تو پاکستان کو مزید نقصان ہوگا، دشمنی اور تشدد بڑھے گا، امید ہے پاکستان کے سیاسی رہنما تنگ نظری سے خود کو بلند کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں