جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

اونتیکا ملک نے عمران خان سے طلاق کی تصدیق کردی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ اونتیکا ملک کی کی پوسٹ نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں اداکار عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے والی اہلیہ اوتیکا ملک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر مداح یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا انہوں نے شوہر کے ساتھ طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

اونتیکا نے مائلی سائرس کی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس پر لکھا تھا ’طلاق اس کے لیے بہترین چیز تھی۔‘

- Advertisement -

Imran Khan and wife Avantika Malik are finally divorced?

انہوں نے ناصرف ویڈیو شیئر کی بلکہ لکھا کہ ’ناصرف اسے، اونتیکا نے جسٹ سیئنگ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور اونتیکا ملک 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2014 میں بیٹی عمارہ کی پیدائش ہوئی جبکہ 2019 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دوسری جانب عمران خان نے اس سارے معاملے پر خاموشی برقرار رکھی ہوئی اور اہلیہ سے طلاق کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اونتیکا ملک کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ساری زندگی تلخ رہنے سے الگ ہوجانا بہتر ہے۔‘

بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ ہے کہ عمران خان لیکھا واشنگٹن کو ڈیٹ کررہے ہیں دوسری طرف اونتیکا ملک بھی صاحب سنگھ لامبا کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں