21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سے متعلق اچھی خبر ہے کہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی کروائے جانے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے تاہم نیوٹرل وینیو کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

یو اے ای، عمان، سری لنکا یا پھر انگلینڈ میں بھارت کے میچز ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایشیا کپ مقابلوں کا آغاز رواں برس ستمبر میں ہوگا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا۔

انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے،اس کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔

بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں