جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سلمان خان کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پولیس نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دینے والے ملزم کو ریاست راجستھان سے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آنجہانی پنجاب گلوکار سدھو موسے والا کے والد اور سُپر اسٹار کو دھمکی دینے میں ملوث ہے، ملزم کی شناخت 21 سالہ دھاکڑ رام وشنوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

دھاکڑ رام وشنوئی کو لونی پولیس نے گرفتار کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کیا جبکہ پنجاب پولیس بھی اسے حراست میں لے کر تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: سلمان خان کس اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے؟ نام سامنے آگیا

لونی پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی اطلاع پر دھاکڑ رام وشنوئی کو گرفتار کیا، اس نے اداکار کو بذریعہ ای میل دھمکی دی کہ ’مستقبل میں تمہاری حالت بھی سدھو موسے والا جیسی کروں گا۔‘

یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں