9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ نے ٹی 20 کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں پاوور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 102 رنز بنالیے اور یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑا پاور پلے کا اسکور ہے۔

اس سے قبل پاور پلے کا سب سے بڑا ٹوٹل 98 رنز ویسٹ انڈیز کا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 259 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارسل نے 39 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بھی دھواں دھار اننگز کھیلی اور 6 اوورز میں 102 رنز بنا کر پاور پلے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کوئنٹن ڈی کاک 43 گیندوں پر سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 57 اور رائلی روسو 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں