جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

برطانیہ میں موجود غیرملکیوں کو ایک اور مشکل درپیش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکومت ملک میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں سے منتقل کرکے انہیں فوجی اڈوں یا غیراستعمال شدہ فیریوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا اعلان اگلے ہفتے کے اوائل میں کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت 50ہزار سے زیادہ تارکین وطن کو مختلف ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے جس کی یومیہ لاگت تقریباً 7 ملین پاؤنڈز ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے وزراء اشارہ دے چکے ہیں کہ سیاسی پناہ گزینوں کیلئے ہوٹل میں رکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔ نئی تجاویز کے تحت تارکین وطن کو ابتدائی طور پر پرانے فوجی اڈوں میں رہائش کیلئے منتقل کیا جائے گا۔

برطانیہ میں پناہ لینے کے متلاشی افراد کو ہوٹلوں سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت کی جانب سے نئے "غیر قانونی مائیگریشن بل” کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال تقریباً 3ہزار تارکین وطن پہلے ہی چینل عبور کرچکے ہیں۔

نئے قانون کے تحت سمندری راستوں سے غیر قانونی طریقے سے سرحد میں داخل ہونے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متعدد ٹوری اراکین پارلیمنٹیرین قانونی تارکین وطن بل کے خلاف ہیں، مجوزہ حکومتی قانون پر پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں بحث متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں