جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

جنگل میں گھاس کھاتی سیکڑوں بکریاں اچانک گر کر مرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دہرادون : بھارت میں ہونے والی بارش کے دوران جنگل میں چرنے کیلئے آنے والی بکریوں پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود سیکڑوں بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں کچھ دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں، جو وہاں کے مکینوں کیلئے باعث زحمت بن گئی۔

ضلع اترکاشی میں واقع ایک جنگل میں پیش آنے والے واقعہ کی اطلاع گاؤں والوں نے انتظامیہ کو دی ہے، انہوں نے بتایا کہ جنگل میں گھاس چرنے کیلیے جانے والی 350 بکریاں طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔

- Advertisement -

اتراکھنڈ میں کافی دیر تک ہونے والی ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی بہت نقصان پہنچا، میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی گاؤں کے رہائشی گرمیاں شروع ہوتے ہی اپنی ہزار سے زائد بکریوں کو چرانے کیلئے کھیتوں سے پہاڑی علاقوں میں لے جاتے ہیں۔

گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اچانک موسم خراب ہو گیا یہ لوگ بارش کے باعث جنگل میں ہی موجود تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے 350 بکریاں زد میں آگئیں اور موقع پر ہی مرگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں