اشتہار

ملازمین کی ہڑتال، ٹرین ڈرائیوز نے کام بند کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے ملازمین کا صبر ایک بار پھر جواب دے گیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کینٹ اسٹیشن لوکوشیڈ میں ہڑتال جاری ہے۔

ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کراچی سے جانے والی گاڑیوں کے انجن نہیں نکلنے دیں گے گزشتہ ہفتےبھی ڈی ایس ریلوےنےادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ملازمین کے مطابق ماہ رمضان میں تنخواہیں بروقت نہ ملنے سے مزدور طبقہ متاثر ہو رہا ہے ریلوے ملازمین کو ماہ فروری کی تنخواہ اب تک ادا نہ کی جاسکی۔

- Advertisement -

ملازمین نےگزشتہ ہفتے بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹرینوں کے انجن روک لیےتھے۔ ملازمین کی ہڑتال سے کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کی روانگی میں تاخیرکاخدشہ ہے۔

رہنماریلوےانجن ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کے گھروں میں راشن ختم ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں