15.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’سنا ہے کہ اُن کو شکایت بہت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سبینا فاروق کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

سبینا فاروق نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سنا ہے ان کو شکایت بہت ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی ہزاروں میں ہے اور سبینا سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سبینا فاروق نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنڈی سے ہے اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹ نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔

سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ ’گھر والے اداکاری کے راضی نہیں تھے میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین کا کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں