اشتہار

چین سے ریلویز کیلیے کارگو کوچز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سب سے قریبی دوست ملک چین سے ریلویز کے لیے 70 نئی کارگو کوچز کی کھیپ کراچی کی بندرگاہ پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ پہنچنے والی کوچز کو اتارنے کا کام شروع کر دی گیا، 70 کارگو کوچز مختلف مال بردار گاڑیوں میں لگائی جائیں گی۔

چین سے معاہدے کے تحت بوگیوں کی تیسری کھیپ کراچی پہنچی ہے۔ درآمدی معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 230 کوچز منگوائی جائیں گی۔

- Advertisement -

نئی کارگو کوچز بیڑے میں شامل ہونے سے ریلوے فریٹ آمدنی میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے فریٹ آپریشن بہتر ہوگا اور مال بردار گاڑیوں کی تعداد بڑھے گی۔

چین اور امریکا سے مسافر ٹرینوں کی بوگیاں اور ریلوے انجن بھی لائے جا چکے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق نئی جدید کوچز چین نے خصوصی طور پر تیار کر کے پاکستان کو دی ہیں، نئی مال بردار کوچز کو اسپیڈ ٹیسٹنگ کے لیے واشنگ لائن پہنچایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں