بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ کا شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

چ

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی شہباز گل کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز گل کی اہلیہ بیمار ہے اس لئے بیروں ملک جانا ضروری ہے۔

- Advertisement -

جس پر وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی شہری کو نام ای سی ایل میں ڈال سکتی ہے، درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ ہے، کمشنراسلام آباد کی سفارش پردرخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا کمشنر کی سفارش پر نام ڈالا جا سکتا ہے تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اگلی میٹنگ میں درخواست گزار کا نام نکالنے کی بابت فیصلہ کرے گی ، اس بارے میں شہبازگل نے وفاقی حکومت کو درخواست دی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی شہری کی آزادی کو حکومت کس طرح روک سکتی ہے ،محض دہشت گردی کا الزام لگاکرای سی ایل میں نام شامل نہیں کرسکتے، اس الزام پرٹرائل کےبغیرحکومت کسی کومجرم قرارنہیں دےسکتی۔

چیف جسٹس نے وفاقی وکیل سے استفسار کیا آپ کے پاس اس بارےکوئی وضاحت نہیں، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے 4ہفتےکے لئےشہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکاجانے کی اجازت دے دی اور درخواست پر وفاق کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں