اشتہار

پرینیتی چوپڑا نے شادی سے متعلق سوال پر ردعمل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ شادی سے متعلق سوال پر بلآخر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ قطر سے ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل کر کے لوٹیں۔

ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے اداکارہ سے راگھو چڈھا سے شادی سے متعلق افواہوں کے بارے میں پوچھا تو وہ شرما گئیں۔

- Advertisement -

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شادی سے متعلق سوال کا جواب دینے کے بجائے مسلسل مسکرا رہی ہیں۔ انہوں نے افواہوں کو درست قرار نہیں دیا تو مسترد بھی نہیں کیا۔

متعلقہ: پرینیتی چوپڑا نے اپنے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دونوں کے خاندان نے اس متعلق مشاورت شروع کر دی ہے۔

دونوں نے اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں تاحال خاموشی رکھی ہے لیکن ایک چیز جو یقینی طور پر ہے کہ وہ آپس میں اچھے دوست ہیں اور دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کے خاندان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور وہ جلد ہی شادی کے بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں