پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گارڈن لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا جبکہ گاڑی میں سوار لیڈی ڈاکٹر زخمی ہوگئیں۔

مقتول ڈاکٹر کی شناخت آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بیربل کے نام سے ہوئی ہے، وہ کئی ٹاک شوز اور سیمینارز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر قرۃ العین کے کندھے پر گولی لگی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کی لاش کو بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ڈاکٹر کو نشانہ بنانے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں