اشتہار

اسحاق ڈار نے چین کے رول اوور میں تاخیر کی خبر کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے رول اوور میں تاخیرکی خبر کی تردید کردی اور کہا چین کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا رول اوور ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں چین کے رول اوورمیں تاخیرکی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین سے2 ارب ڈالرز اب بقایا نہیں ہیں، چین کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا رول اوور ہوچکا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین نے 2 ارب ڈالر کا رول اوور 23 مارچ کو منظور کیا تھا، جس کے بعد چین کے ساتھ 2 طرح کے ڈپازٹ چل رہے ہیں، چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اورکمرشل بینکس سے بزنس ہے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سیف ڈپازٹ پرسینٹرل بینک آف چائنہ،اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہدہ ہے، سیف ڈپازٹ پر دونوں ملکوں کی حکومتی سطح پر بات چیت ہے جبکہ چین کے کمرشل بینکوں سے بھی بزنس ہے، بینکوں میں بینک آف چائنہ، آئی سی بی سی،چائنہ ڈویلپمنٹ بینک شامل ہیں۔

اس سے قبل اجلاس میں سینیٹر رضاربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ رائٹرزکی خبرہےچین نےجو قرضہ رول اوورکرنا تھا اس پرپیشرفت نہیں ہوئی ۔ چین کی وزارت خزانہ اور سینٹرل بینک نے اس پر کمنٹ نہیں کیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ایسی خبریں وزارت خزانہ سے نکلنا مناسب نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں