ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کیا کوئی ویٹریس کو ٹپ دیتے ہوئے ایسا بھی کرسکتا ہے؟ ویڈیو پر صارفین کی کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے یوٹیوب اسٹار مسٹربیسٹ اپنی نت نئی ویڈیوز اور اپنے منفرد انداز کے باعث نوجوان نسل میں بے پناہ مقبول ہیں۔ انہوں نے ایک ویٹریس کے ساتھ لائیو ویڈیو بنا کر ناظرین کو محظوظ کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔

مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، وہ سوشل میڈیا پر دھوم مچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی ویڈیوز میں کچھ انتہائی اشتعال انگیز اور خوفناک قسم کے اسٹنٹ کیے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیرت اور خوف میں مبتلا ہوکر اپنی انگلیاں دانتوں میں دبا لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے اب تک 130 ملین سے بھی زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

یوٹیوب اسٹار کی نئی ویڈیو نے ان کو نئی مشکل میں ڈال دیا، انہوں نے 42 سیکنڈ کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک ایپ پرشیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک ہوٹل ویٹریس کو محض اچھی سروس دینے کے عوض ٹپ کی صورت میں نئی کار دیدی۔

- Advertisement -

پہلے یوٹیوبر نے 24 سالہ ویٹریس ایمی سے دریافت کیا کہ تم کو اپنے کیریئر میں آج تک سب سے زیادہ ٹپ کتنی ملی؟ جس کے جواب میں ویٹریس کا کہنا تھا کہ 50 ڈالر، تو مسٹر بیسٹ نے پوچھا کہ کیا کسی نے اسے کوئی گاڑی دی ہے؟ اور ساتھ ہی اس نے نئی گاڑی کی چابی اس کے ہاتھ میں دی اور ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی گاڑی کی طرف اشارہ کیا۔ اس کے بعد وہ اسے اپنے ساتھ پارکنگ میں لے گیا اور اسے گاڑی دکھائی۔

نئی چمچماتی کار کو دیکھ کر24 سالہ ایمی خوشی میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور بہت جذباتی انداز میں اس ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ اس کے ساتھ یہ سب کیا ہورہا ہے؟ جب وہ اپنی نئی کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھی تو اس نے بہت مایوسی سے مسٹربیسٹ کو بتایا کہ وہ گاڑی چلانا نہیں جانتی۔

معروف یوٹیوبر کی اس ویڈیو نے اگرچہ سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کرلی ہے اور بہت سے صارفین تنقید بھی کررہے ہیں، کچھ صارفین نے کہا کہ مسٹر بیسٹ نے ایک لڑکی کو محض "اشتہار” کے طور پر استعمال کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں