کراچی : شہر قائد کے باسیوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار روز کا معمول بن چکی ہے لیکن شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اپنی روایتی بے حسی کا شکار نظر آتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے خالدبن ولید روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 25 منٹ تک 7 کار شوروم میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور بیک وقت 7 شوروم میں لوٹ مار کی، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دروان فائرنگ بھی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں موبائل فون نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔
اس کے قبل کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 میں افظاری کے دروان لوٹ مار کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکوؤں دوکان کے اندر آئے، انہوں نے کاؤنٹر سے نقد رقم اٹھائی اور پھر دکان پر بیٹھے تمام نو دکانداروں کی جیبیں چیک کیں۔
فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس واردات کے دروان دوکان کے تمام افراد اپنی افطاری میں بھی مشغول رہے جبکہ ڈاکو کاؤنٹر اور دکانداروں سے پوری رقم لوٹنے کے بعد موقع دیکھ کرفرار ہوگئے۔