جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عمران خان نے قمر جاوید باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر دینے کی تردید کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر دینے کی تردید کر دی۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ میں نے قمر جاوید باجوہ کو لائف ٹائم ایکسٹینشن دینے کی بات کی، انہوں نے ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی اور وہ بہت دیر سے یہ پلان بنا رہے تھے۔

عمران خان نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کی پوری سازش تھی ہمیں ہر جگہ کمزور کرنے کی، انہوں نے جان بوجھ کر ہماری سیٹیں کم کرائی تھیں، وہ شہباز شریف کو عقل مند سمجھتے تھے، ہمیں معلوم ہوگیا تھا کہ انہیں شہباز شریف نے آفر کر دی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مجھے ان سازشوں کا پتا چلتا رہا اور میں قمر جاوید باجوہ کو سارا وقت شک کا فائدہ دیتا رہا، جب بھی کہتا تھا کہ سازش ہو رہی ہے تو وہ کہتے تھے سب ٹھیک ہے۔

90 روز انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 90 دن دیکھ کر ہی اپنی دو صوبوں میں حکومتیں ختم کیں کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن بعد الیکشن ہوں گے، اگر 90 روز سے آگے نکلے تو یہ اکتوبر میں بھی کہہ سکتے ہیں کہ سکیورٹی رسک ہے، دراصل یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اور دھاندلی کے باوجود بھی ہمیں نہیں ہرا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں