ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مایا علی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’پتوں‘ کی ایموجیز بھی بنائیں۔

- Advertisement -

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لباس کی میچنگ کا پرس اور سینڈلز بھی پہن رکھی ہیں۔

مایا علی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی مایا علی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں