21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ خوارک نے فلار ملز کی اندرون سندھ سےخریدی گئی گندم کو ضبط کرلیا، جس کئے باعث کراچی شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ اور فلار ملز کے درمیان کراچی میں گندم کی ترسیل پر تنازع شدت اختیار کر گیا، آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ کورنگی میں ملز کے لیے گندم لانے والے ٹرکوں پر محکمہ خوراک نے چھاپے مارے۔

محکمہ خوراک سندھ نے کورنگی اور کاٹھوڑ میں فلار ملز کی گندم کےٹرک روک لیے اور اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کو ضبط کرلیا، جس کے باعث شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین فلارملزایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ 12 ٹرکوں پر لدی 500 ٹن سےزائدگندم ضبط کی گئی ، کراچی کی70 سے زائد فلار ملز کواندرون سندھ سےگندم آتی ہے، فلارملزایکس مل 128 روپےفی کلو گرام آٹافراہم کررہی ہیں۔

چیئرمین ہول سیلر گروسرز عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ کراچی میں چکی کا آٹا ایک سو پچاس سے ایک سو ساٹھ روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔

گذشتہ ماہ بھی محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز سے گندم لانے والے 50 سے زائد ٹرالر روک لئے تھے ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالروف کا کہنا تھا کہ کراچی میں گندم ختم ہوچکی ہے شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں