جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پاکستان میں سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں جانیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں سوزوکی کمپنی نے تمام قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اٹھاسی ہزار سے دولاکھ پینتیس ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق پانچ اپریل سے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنےوالی کمپنی پاک سوزوکی نے تمام قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق پانچ اپریل سے کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ سوزوکی کمپنی نے اس بار بھی اٹھاسی ہزارسے دولاکھ پینتیس ہزار روپےتک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

- Advertisement -

کمپنی کا کہنا تھا کہ سب سے چھوٹی کار سوزوکی 660 سی سی کی قیمت میں ایک لاکھ سات ہزار روپے اضافہ کیا، جس سے قیمت بڑھ کر ساڑھے بائیس لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

اس طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ، آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کار کی قیمت 26 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ کر 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔

سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار کے اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق پلانٹ درآمدات پر پابندی کی باعث ہرماہ بیس دن بند رہتا ہے، جس کے وجہ سے فروخت بھی کم ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدات پر پابندی، ڈیمرج چارججزاور روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، ان حالات میں پاک سوزوکی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں