پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

کے پی میں انتخابات کیلیے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر دلیا ہے اور درخواست دائر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی فیصلے کے حکم پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر خود انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنے اس اعلان سے ہی مُکر گئے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد:آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں جب کہ گورنر کے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد:سپریم کورٹ گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے اور انہیں 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول کی ہدایت کی جائے اور ساتھ ہی تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کا پنجاب میں 10 اپریل کو شیڈول انتخابات منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے چکی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں الیکشن شیڈول میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ اسی کیس میں کے پی میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حوالے سے وکیل نے دلائل نہیں دیے، گورنر خیبر پختونخوا کے وکیل کیس سے الگ ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخواکے حوالے سے الگ پٹیشن دائر کی جائے، عدالت اس پر مناسب حکم جاری کرے گی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں