راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورت حال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
- Advertisement -
آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ فوجی اہل کار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں، پاک فوج پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔