جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

روس کا اسرائیل، فلسطین اور لبنان سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے اسرائیل، فلسطینیوں اور لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کریں۔

روس نے اسرائیل، لبنان اور فلسطینیوں میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی پر "گہری” تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تشدد کو روکنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم تنازعہ میں شامل فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تصادم کے اقدامات سے گریز کریں اور مزید کشیدگی کو روکنے، تشدد کے خاتمے اور پائیدار جنگ بندی کی بحالی کے مفاد میں کام کریں۔

- Advertisement -

اسرائیلی فورسز نے رات گئے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے ، اس دوران صور میں مہاجر کیمپ پر راکٹ برسائے اور غزہ دھماکوں سے گونجتا رہا۔

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگی طیاروں نے آبادی کونشانہ بنایا، ، جس سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی حملوں کیساتھ لبنان پر بھی حملہ کردیا، لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر طائر میں تین زور دار دھماکے سنے گئے، دو شیل فلطسینی پناہ گزینوں کے کیمپ پاس گرے اور ایک میزائل فارم ہاؤس پر داغا گیا۔

حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ترجمان اسرائیلی فورسز نے حملے میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایسے حملے کرتے رہیں گے۔

یاد رہے صیہونی فورسز نے گزشتہ دو دن سے مسجد اقصی کو میدان جنگ بنا رکھا تھا، فورسز نے عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور پانچ سو سے ز یادہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ چالیس سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

اقوام متحدہ کی امن فوج نے جنوبی لبنان کی صورتحال انتہائی سنگین قرار دیا ہے ، دوسری جانب سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ رہا، مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا گیا کیونکہ امریکا نے سلامتی کونسل کواسرائیل کے خلاف مذمتی اعلامیہ جاری کرنے سے روک دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں