13 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سیاسی ومذہبی جماعتیں اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کریں، دفاع پاکستان کونسل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فاع پاکستان کونسل نے تمام سیاسی جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ‘استحکام پاکستان کانفرنس’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف مسالک اورسیاسی جماعتوں کےرہنما شریک ہوئے،اس موقع پر قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں ملک کی سالمیت ،وحدت کےضامن وعلمبرداراداروں کیساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تمام سیاسی ومذہبی قوتیں اداروں کومتنازع بنانے سےگریز کریں، ملکی سالمیت کے اداروں کی قربانیوں پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قرارداد میں پاک افغان تعلقات کااستحکام کو خطے کےامن کیلئےمفیداورضروری قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

قرارداد میں کہا گیا کہ ناموس رسالت ، ختم نبوت سےمتعلق قوانین کیخلاف سازشوں کاسدباب کیاجائےاور صحابہ کرام واہل بیت کی حرمت سے متعلق قوانین کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔

سربراہ دفاع پاکستان کونسل مولاناحامدالحق حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے عالمی قوتیں سازشیں کررہی ہیں،ہم ایٹمی قوت ہیں اس لئے دشمن پروپیگنڈا کررہا ہے۔

حامدالحق نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ہمیں کوئی خدشہ نہیں، دشمن قوتیں مساجد،امام بارگاہوں میں خود کش حملےکرانا چاہتی ہیں، افغانستان میں چھپے دشمن پاکستان آکرحملےکرتےہیں۔

مولاناحامدالحق حقانی نے کہا کہ ہم انتشار کی سیاست کے حق میں نہیں ہیں، حکومت اور اپوزیشن اپنے اختلافات کو ختم کریں، اس وقت ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں