ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت کا الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کے‌ حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت خزانہ کی سمری قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے سیکریٹریز و دیگرافسران کو باہر بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ کی الیکشن کمیشن کو الیکشن فنڈز کی فراہمی سے سمری پر غور کیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سمری پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

- Advertisement -

اجلاس میں الیکشن کمیشن کوفنڈز فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت خزانہ کی سمری قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دی، پارلیمنٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔

یاد رہے وزارت خزانہ نے پنجاب کے الیکشن پر کابینہ اور پارلیمنٹ کیلئے سمری تیار کی، ذرائع نے بتایا ہے کہ سمری میں انتخابات کیلئے علیحدہ سے بڑی رقم کی دستیابی میں مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم نہیں رکھی گئی تھی اور اب ایک دم21ارب روپے کس مدسے نکالے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ہر پول کے اخراجات ہیں کسی کو چھیڑیں گے تومالی خرابیاں ہوں گی، تعلیم، صحت، توانائی، امن وامان، دفاع اور پلاننگ سمیت ہر مد کی تفصیلات سمری میں شامل ہیں، آئندہ مالی سال میں انتخابات کےلیےرقم رکھی جائے گی۔

خیال رہے پنجاب میں انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا آج آخری دن ہے ، گذشتہ روز حکومت نے معاملے پر فیصلہ کا اختیار پارلیمنٹ کو دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں