ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاکھوں فرزندان اسلام نے اعتکاف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خواہش مند آج اعتکاف کی جگہ پر روزہ افطار کریں گے، جس کے بعد شوال کا چاند طلوع ہونے تک اعتکاف میں رہینگے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر معتکفین اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلۃ القدر کی تلاش میں اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

چاروں صوبوں کی طرح صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد بالخصوص بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان، جامع مسجد داتا دربار، منہاج القرآن ، دعوت اسلامی کے مراکزسمیت سرکاری سطح پر اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعتکاف کے لئے مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اکثر مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے شناختی کارڈ طلب کر لئے گئے ہیں جبکہ ناموں کا اندراج اکثر مساجد میں پیشگی کیا گیا ہے۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں