جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’الیکشن کمیشن 7مئی کو ملتوی شدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی شدہ 11نشستوں پر 18اپریل کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر کے 7مئی کی نئی تاریخ کے اعلان کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابی عمل کے مکمل ہونے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے اور عوام اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر سے محروم ہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اب 7مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنائے اور پہلے کی طرح آر اوز اور ڈی آر اوز نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی روک تھام کی جائے تمام امیدواروں کو فارم 11 اور 12جاری کیے جائیں اور اسی کے مطابق نتائج جاری کے جائیں اور ماضی کی طرح نتائج میں تاخیر نہ کی جائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 15جنوری کے بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اور ان کا جو کردار سامنے آیا ہے اسے ہر گز نہ دہرایا جائے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے جماعت اسلامی کسی بھی قسم کی دھاندلی کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی ان 11نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، وارڈز کی سطح پر جیت چکی ہے،7مئی کو چیئر مین اور وائس چیئر مین بھی ہمارے کامیاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں