جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

الیکشن آئین کے مطابق ہونے دیں گے، عمران خان کی ڈکٹیشن پر نہیں، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق ہونے دیں گے ، عمران خان کی ڈکٹیشن پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرآئین میں گنجائش ہوئی توالیکشن آگےجاسکتےہیں اور اگر آئین میں گنجائش نہیں ہوئی توالیکشن ہونے دیں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ آئین مدت سے آگے جانےکی اجازت دے گاتوجائیں گے، ہم آئین کےتقاضوں کوپوراکریں گے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں دھونس دھمکی صورتحال کوکوئی برداشت نہیں کرسکتا، الیکشن آئین کے مطابق ہونے دیں گے ، عمران خان کی ڈکٹیشن پر نہیں۔

عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری انارکی عمران خان کی وجہ سے ہے، عمران خان پاکستان میں استحکام نہیں آنے دیں گے، ووٹ کی طاقت سےعمران خان کومائنس نہ کیاتوملک میں استحکام نہیں آئےگا ، عمران خان سیاستدان بنیں، سیاستدانوں کیساتھ بیٹھیں تومعاملہ حل ہوسکتاہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کی صورتحال پیداہوئی توہم بھی پوری طرح تیارہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوئی توہم سے بھی یہ ہی توقع رکھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جوبھی نتائج ہوں ہم پارلیمنٹ کیساتھ کھڑےہوں گے، پارلیمنٹ چیف جسٹس سےفل کورٹ کی استدعاکرتی ہے تو غور کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں