ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھانے والے مفتی محمد سعید کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد نے اپنا بیان قلمبند کرایا، جس میں کہا عمران خان نے بتایا بشریٰ بی بی سے پہلا نکاح غیرشرعی تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان اوربشریٰ بی بی کےنکاح خواں مفتی محمدسعیداحمد نے اپنا بیان قلمبند کرایا، مفتی محمد سعید خان نے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا، عمران خان سے اچھے تعلقات تھے، ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا۔

- Advertisement -

محمد سعید خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوادو، نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے۔

مفتی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا، خاتون سے میں نے پوچھاکیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتا ہے؟ جس پر خاتون نے بتایابشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔

محمد سعید خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا، جس کے بعد عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے۔

نکاح خواں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاپہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا ، پہلا نکاح غیرشرعی تھا۔

بعد ازاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کےکیس کی سماعت19 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں