منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

تعلقات بحالی، شامی وزیرخارجہ کی ایک دہائی بعد سعودی عرب آمد

اشتہار

حیرت انگیز

سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامندی کے بعد شامی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد ہوئی ہے۔

دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور دونوں عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں اہم پیش رفت شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد کی سعودی عرب آمد کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

سعودی اور شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق مقداد بدھ کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر جدہ پہنچے تھے۔

- Advertisement -

شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد 2011 کے بعد کسی شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد نے روس اور ایران کی حمایت سے حزب اختلاف کو بڑی حد تک شکست دی ہے۔

سعودی عرب جمعے کو علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی سرکاری میڈیا نے گزشتہ ماہ تعلقات کی ممکنہ بحالی کی میڈیا رپورٹس پر کہا تھا کہ دمشق اور ریاض کے درمیان قونصلر خدمات دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

ریاض اور دمشق کےدرمیان ایک دہائی سے زائد عرصے سے سفارتی تعلقات منقطع تھے، سعودی عرب کا اتحادی امریکا علاقائی ممالک کی جانب سے شام سے تعلقات بحالی کا مخالف رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور دیگر ممالک کی شام سے تعلقات کی بحالی کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں