13 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

عید پر چھٹیاں: سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخواہ کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لئے 6 چھٹیوں کو اعلان کردیا ، 21 سے 26اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے 6 چھٹیوں کو اعلان کرتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کے پی میں عید الفطر پر 21 سے 26 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان میں عیدالفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔

خیال رہے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا تھا کہ عیدالفطر 2023 21 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ نئے چاند کی پیدائش 20 اپریل کی صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی اور اس کی عمر 10 سال سے کم ہوگی۔

مفتی خالد اعجاز کا کہنا تھا کہ عید الفطر 2023 رمضان کے مقدس مہینے کے 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 22 اپریل کو منائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں