ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پہلے آپ کو جان بولے گی اور پھر جان لے لے گی، سلمان خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنے دل کا حال بتاتے ہوئے زندگی میں آئی لڑکیوں پر طنز کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مشہور مزاحیہ شو ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کی۔

شو کا ایپیسوڈ ابھی تک ریلیز نہیں ہوا لیکن اس کی ایک مختصر جھلک سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں سُپر اسٹار اپنے زندگی میں آئی لڑکیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: شہناز گل نے سلمان خان کا فون نمبر بلاک کرنے کی وجہ بتا دی

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو ہر کوئی بھائی بولتا ہے، جان بولنے کا حق کس کے پاس ہے؟ اس پر اداکار کہتے ہیں ’جان سے شروع ہوتی ہے اور پھر جان لے لیتی ہے۔ یہ حق کسی کو نہیں دیا۔‘

’پہلے جان بولیں گی، اس کے بعد بات آئی لو یو پر آئے گی۔ جیسے ہی پتا چلے گا کہ پھنس گیا پھر زندگی برباد کر دے گی۔‘

سُپر اسٹار نے مزید کہا کہ جان ایک خطرناک لفظ ہے، اس کا پورا جملہ کچھ یوں ہے: ’جان لے لوں گی اس کے بعد کسی اور کو جان بناؤں گی۔‘

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس پر لوگ تبصرے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں