جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ہتھنی نورجہاں کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے اور تجربہ کار ویٹرینری ڈاکٹرز کی ٹیم اس کی صحت کا معائنہ کر رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے۔ تجربہ کار ویٹرینری ڈاکٹرز کی ٹیم اس کی صحت کا معائنہ کر رہی ہے جب کہ غیر ملکی فور پاز نامی تنظیم کے ڈاکٹرز بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ہتھنی کا بھرپور انداز سے علاج کے ساتھ خیال رکھا جا رہا ہے تاہم اس کی مکمل صحتیابی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ فور پاز تنظیم کے ڈاکٹرز کو نورجہاں کی صحت کے حوالے سے مسلسل اپ ڈیٹ دی جا رہی ہے۔ کوشش ہے کہ ہتھنی کو کرین کے ذریعے اٹھایا جائے۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر کراچی کی ہتھنی نورجہاں گزشتہ کئی روز سے علیل اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کی حالت تشویشناک ہو رہی تھی۔

جانوروں کی صحت سے متعلق غفلت برتنے پر سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو سفاری پارک اور ریکریشن کے عہدوں سے فارغ کر کے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ نے خالد ہاشمی کی سروسز محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں