ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

لڑکی بن کر خواتین کے گیم میں حصہ لینے والا نوجوان پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا کے شہر نیروبی میں ایک نوجوان لڑکی کا روپ دھار کر خواتین کے شطرنج کے ٹورنامنٹ میں گھس آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لڑکے اسٹینلے نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لڑکی کے نام سے رجسٹریشن کروائی اور کھیل میں حصہ بھی لیا۔

سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹینلے نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقع پہنچ رکھا ہے لیکن وہ بعد میں پکڑا گیا۔

- Advertisement -

اسٹینلے نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے مالی ضروریات کی وجہ سے کھیل میں حصہ لیا تاکہ جیت کر اپنی مالی مشکلات کم کر سکوں۔

ٹورنامنٹ جیتنے والے کے لیے 42 ہزار ڈالرز کی رقم بطور انعام رکھی گئی تھی۔

شطرنج کینیا کے صدر برنارڈ ونجالا نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹینلے کو اب کئی سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمیں پہلے کوئی شک نہیں ہوا کیونکہ برقع پہننا معمول کی بات ہے۔

برنارڈ ونجالا نے بتایا کہ ہمیں اس کے جوتے پر شک ہوا اور وہ کھیل کے دوران گفتگو بھی نہیں کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں