اشتہار

فلپائنی ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی سے تعلق رکھنے والی مشہور فلپائی ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے اذان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلپائی ٹک ٹاکر نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’زینب‘ رکھا ہے۔

فیونا جیمز کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 0.8 ملین ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فیونا جیمز فلپائن کے دارالحخومت منیلا کی رہائشی ہیں وہ آٹھ سال قبل یو اے ای منتقل ہوئی تھیں اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر تھیں۔

Dubai: Famous Filipina TikToker embraces Islam - News | Khaleej Times

ایک انٹرویو میں زینب نے بتایا دراصل میں نے جب بھی اذان سنی، مجھے سکون محسوس ہوا، درحقیقت میں نے اذان کے کچھ الفاظ حفظ بھی کیے، مجھے اذان کی وجہ سے اسلام میں دلچسپی ہوئی۔

زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔

زینب کا مزید کہنا ہے کہ میرے اہلخانہ میرے اس فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں اسلام قبول کرنے کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا ، انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں