اشتہار

پاک نیوزی لینڈ میچز، اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران راولپنڈی میچز کے لیے انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ پمز اور پولی کلینک سے 2، 2 ایمبولینس بھی مانگی گئی ہیں۔

میٹروبس سروس کو بھی ٹیم کے اسٹیڈیم آتےجاتے وقت بند کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مراسلے کے مطابق پولی کلینک کی 2 ایمبولینس اور 2 ڈاکٹرز ٹیم قافلے کے ساتھ چلیں گی، پمزکی 2 ایمبولینس گاڑیاں اور 2 ڈاکٹر کیساتھ سریناہوٹل میں رہیں گی۔

پمز اور پولی کلینک میں 10،10 کمرے اور 2 وئی آئی پی رومز بھی تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 3 ، 3ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں