اشتہار

کراچی: پولیس وردی میں ملبوس نوسربازوں نے ترک شہری کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ترک شہری کو پولیس وردی میں ملبوس نوسربازوں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر پیش آیا جہاں ترک شہری اپنی گاڑی پارک کر کے رقم لے کر پیدل منی ایکسچینج جا رہا تھا۔

پولیس وردی میں ملبوس چند نوسرباز وں نے کار میں آکر ترک شہری کو روکا اور پوچھ گچھ کےدوران ترک شہری سے رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ ترک شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعےمیں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں