اشتہار

وزیراعظم کا سروسزچیفس کو فون،عید کی مبارکباد دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سروسزچیفس کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سی جےسی ایس سی جنرل ساحرشمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر، ایئرچیف ظہیراحمد بابر اور نیول چیف ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پرفخرہے،قوم اپنی سرحدوں پرموجود محافظوں کی بدولت امن وسکون سےعیدکی خوشیاں منارہی ہے، مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کےان بہادر،فرض شناس جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم، صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ عید کےموقع پریہ پرامن ماحول شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آج اس پر مسرت لمحات میں تمام شہدا اورغازیوں کوسلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ پاکستان پراپنی رحمتوں کاسایہ رکھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں