جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی پر سابق بھارتی افسران پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قطر میں پکڑے گئے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران پر اسرائیل کے لیے قطر کی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی پہلی سماعت انتیس مارچ کو ہوئی تھی اور آئندہ سماعت تین مئی کو ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے قطری حکام کا ماننا ہے کہ بھارتی سابق اہلکار آبدوز پروگرام کے بارے میں خفیہ معلومات ایک ملک کو ارسال کر رہے تھے۔

بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکار قطر میں ایک دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔ یہ آٹھ افراد دہراء گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز نامی کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے جسے قطر کے دفاع اور دیگر ایجنسیوں کا "مقامی کاروباری شراکت دار” قرار دیا گیا تھا۔

انہیں اگست 2022 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا حالانکہ اس وقت کوئی سرکاری طور پر الزامات نہیں لگائے گئے تھے لیکن شبہ بڑھنے پر کہ وہ اسرائیل کی طرف سے جاسوسی کر رہے تھے ان پر الزامات عائد کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں