ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گورنرسندھ کا 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورس کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پچاس ہزار کراچی کے نوجوان بچے بچیاں گورنر ہائوس میں آئی ٹی کے جدید کورس کریں گی۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کسی سفارشی کے لیے نہیں ہوگا یہ آئی ٹی کورس کرنے والے نوجوان ماہانہ دو سے تین لاکھ کمائیں گے یہ کورسز بلکل مفت ہوں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت ایک ماہ کا راشن چھ ماہ تک لوگوں کو پہنچایا جائے گا۔
گورنر سندھ نے اپنے ڈرائیور موہن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا اور عید کی مبارکباد دی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ گورنر ہائوس عوام کا ہے عوام اور میرا ساتھ اب ختم نہیں ہوگا جب تک میں اس ہائوس میں ہوں اس گھر کا رابطہ عوام سے نہیں ٹوٹے گا، افطار ، سحریاں ، عید ملن اور چاند رات ہوگئی اب اہم کام کرنا ہے ، اس ملک کے وزراء اور حکومتوں نے پاکستان کو لوٹ کر جو غریب کیا ہے اسے اب امیر کرنا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کیا اس ملک میں عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہیں ؟؟؟ کیا سب کے گھر میں گیس آرہی ہے؟ کیا ایک کڑور نوکریاں جسکو ملی ان میں سے کوئی یہاں موجود ہے؟ کیا اس شخص کے دور میں عوام اسی طرح گورنر ہائوس آتے تھے؟ اس شخص نے تو بولا تھا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرا کر تعلیمی ادارہ بنائیں گے؟ کیا پانی نلکوں میں آرہی ہے؟ کیا ٹینکر مافیا کو لگام نہیں دینا اگر یہ سب کام کرنا ہے تو عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں