جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

تیرہ سالہ بہادر بچی نے ماں کو مگرمچھ کے منہ سے نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 13 سال کی بچی نے اپنی جان پر کھیل کر اپنی والدہ کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خونخوار مگرمچھ کا تنہا مقابلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی شہر علی گڑھ شہر کے احمد پورہ علاقے کی رہنے والی 13 سالہ گڑیا نامی بچی کا حوصلہ اس کی عمر سے کئی گنا زیادہ نکلا، اس نے ایسا کام کردیا کہ گھر والے اسے فخریہ نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ روز گڑیا کی ماں ستیہ وتی کالی ندی کے کنارے چارہ لینے گئی تھی اسی دوران ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کردیا اور اسے گھسیٹ کر ندی میں لے گیا، ماں کی چیخیں سن کر گڑیا نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دریا میں چھلانگ لگا دی۔

- Advertisement -

وہ درانتی سے مگرمچھ پر مسلسل حملہ کرتی رہی بیٹی کی بہادری دیکھ کر ماں نے بھی ہمت دکھائی۔ مگرمچھ کے جبڑے میں ایک ہاتھ پھنس جانے کے باوجود ستیہ وتی نے دوسرے ہاتھ سے مگرمچھ پر حملہ کرنا شروع کر دیا، گڑیا مگرمچھ پر درانتی سے اس وقت تک حملہ کرتی رہی جب تک مگرمچھ نے اس کی ماں کو چھوڑ نہیں دیا، جس کے بعد اس کی ماں مگرمچھ کے شکنجے سے آزاد ہوگئی۔

واقعے کے بعد سے ستیہ وتی کی حالت تشویشناک ہے۔ ستیہ وتی کا علاج سرکاری ہسپتال میں کرایا گیا۔ ستیہ وتی اب گھر آگئی ہے۔ جس انداز میں بہادر بیٹی نے اپنی ماں کی جان بچائی۔ پورے شہر وہ موضوع بحث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں