اشتہار

کراچی، عید کے روز لاپتا ہونے والی بچیوں کا سراغ نہ مل سکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں عید کے روز لاپتا ہونے والی دو کمسن بچیوں کا سراغ تاحال نہ مل سکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے دو دریا درخشاں تھانے کی حدود سے عید کے تیسرے روز لاپتا ہونے والی دو بچیوں کا سراغ تاحال نہ لگ سکا ہے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

والدین کے مطابق تگ و دو کے بعد مقدمہ تو درج کروادیا لیکن پولیس کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ تین سالہ عنابیہ اور دو سالہ بشریٰ اپنے خاندان کے ہمراہ عید کے تیسرے روز سی ویو پر پہنچی تھی اور لاپتا ہوگئیں۔

پانچ بچیوں کے والد نعمان کا کہنا ہے کہ دو روز تک تھانے کے دھکے کھائے، بااثر شخص سے فون کروایا تب جاکر مقدمہ درج ہوا لیکن مدد کرنے کو اب بھی کوئی تیار نہیں ہے۔

بچیوں کے ماموں نے بتایا کہ دونوں کی تصاویرزینب الرٹ پر بھی پوسٹ کردی ہے، ہماری کسی سے دشمنی نہیں خدارا بچیوں کو تلاش کیا جائے۔

مدعی زبیر نے اس بات کا شبہ ظاہر کیا نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات پر بچیوں کو اغواء کیا، فیملی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ بچیوں کو بازیاب کروا کر قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں