افغانستان کی حکومت نے پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارش پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کو 6ماہ کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے
جبکہ افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی نے پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے کو چیئرمین محمد زبیر موتی والا کی تجویز پرافغانستان میں پاکستانی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس کو ایکسپورٹ پر فی کنٹینر 100ڈالر اور روڈ کے استعمال پر 110 فیصد ڈیوٹی سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اکنامک کمیٹی آف افغانستان کی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افغانستان انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔
پاکستانی وفد نے افغانستان میں اپنے قیام کے دوران افغان وزراء ، تجارتی تنظیموں اور حکام سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔