17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جن لوگوں کی اہلیت نہیں وہ بھی لیڈر بن گئے، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی اہلیت نہیں وہ بھی لیڈر بھی گئے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں میں صلاحیت ہوگی تو ہی وہ مسائل حل کر سکیں گے، مصنوعی لیڈرشپ ملک کیلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، ملک میں حقیقی لیڈرشپ نہیں ہوگی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی دشمنی نفرت میں بدل گئی، ملکی ادارے ایک دوسرے کے سامنے ہیں جو ملک کے نظام کی بڑی ناکامی ہے، موجودہ نظام ڈیلیور نہیں کر رہا، ملکی مسائل کی وجہ لیڈرشپ کی مشترکہ ناکامی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں انتشار ہو اس کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی، جب تک ہم اکٹھے نہیں ہوں گے تب تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج معیشت کی حالت کیا ہے اور ہماری ترجیحات کیا ہیں؟ 75سال گزرنے کے باوجود ہم مسائل کو حل نہیں کر سکے، چیزوں کو وقت کے ساتھ درست کرنا پڑے گا ایک دم سب چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا صوبائی حکومت کو سمجھ ہے کہ ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ ماضی سے سبق حاصل کریں، ٹروتھ کمیشن بنا دیں تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں