بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموش رہنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے سوال کیا کہ جب آپ کی زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہو اور پھر اس قسم کی افواہیں آئیں کہ اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی ہے، تو ایک کرکٹر کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہے ان سب چیزوں سے باہر نکلنا؟ کیونکہ آپ کی جانب سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جاتا، آپ لوگ ایک ساتھ شو بھی کرتے ہیں، ملاقات بھی کرتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ’اگر ہم ہر بات پر ردعمل دینے لگ جائیں تو اپنی زندگی کب جئیں گے آپ کی توجہ ہمیشہ بٹتی ہی رہے گی۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر میں آج ان افواہوں کا جواب دوں گا تو کل تین جواب مزید دینا پڑیں گے بات وہیں آجائے گی کہ ہم اپنی زندگی کب جئیں گے۔

کرکٹر نے کہا ‘کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ ہم پر اس چیز کا اثر اتنا نہیں ہوتا جتنا ہمارے قریبی لوگوں پر ہوتا ہے، میں یہ ہی کہوں گا کہ ایسی چیزوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنا چاہیے’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں