جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شادی کسی کرکٹر سے کیوں نہیں کی؟ زینب عباس نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اسپورٹس صحافی زینب عباس نے کسی کرکٹر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

زینب عباس حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان اور مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کے والد فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں، آپ اسپورٹس جرنلسٹ ہیں پھر آپ نے شادی کسی کرکٹر سے کیوں نہیں کی؟

- Advertisement -

زینب عباس نے کہا کہ ’کوئی ملا نہیں، میں‌ پروفیشن اور نجی زندگی کو الگ الگ رکھتی ہوں۔‘

دوسری مداح نے پوچھا کہ ’آپ میدان میں ہوتی ہیں تو ارد گرد مرد ہی ہوتے ہیں پروپوزل تو بہت زیادہ آتے ہوں گے؟‘

زینب عباس نے کہا کہ ’اب تو میری شادی ہوگئی ہے۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور شاہد آفریدی میرے دور کے سب سے ہینڈسم کرکٹر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں کرکٹر ہوتی تو بولر ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں