ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چینی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چینی وزیرخارجہ چن گینگ گوا سے پاکستان پہنچ گئے۔ چینی وزیرخارجہ کل پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

چوتھے مذاکراتی دور کی صدارت بلاول بھٹو اور چینی وزیرخارجہ کریں گے۔ چینی وزیرخارجہ اور عبوری افغان وزیرخارجہ سہ فر یقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اسٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا دور جولائی 2021میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کےدرمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کی توثیق ہو گی۔ اس کے علاوہ
کثیرالجہتی تعاون کےلیےروڈ میپ ، علاقائی اورعالمی منظرنامےپرتبادلہ خیال ہوگا۔

- Advertisement -

Image

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو سےچین کے وزیرخارجہ چن گینگ کی گوا میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور چین کےوزرائے خارجہ نےباہمی تعاون پربات چیت کی گئی۔

وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے ملکربےحد خوشی ہوئی پاکستان اور چین بھائی ہیں، پاکستان اورچین علاقائی امن ،خوشحالی کےلیے ملکر کام کرتے رہیں گے اسلام آبادمیں چینی وزیر خارجہ کےاستقبال کےمنتظر ہیںْ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں