اشتہار

’میں پاکستان کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا‘ بابر کی 9 سال قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فخرِ پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 5 مئی 2014 کو کی گئی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کیمپ میں سلیکٹ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایک اور عالمی اعزاز، بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنا لیے

- Advertisement -

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ساتھ ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

اسی میچ میں بابر اعظم نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا اور وہ ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تاہم بابر کی کپتانی میں ہی 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔

5 مئی کو پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے بعد بابر اعظم کی 9 سال پہلے 5 مئی 2014 کو کی گئی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بابر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘شکر ہے اللہ کا کہ میں پاکستان کے کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا، پاکستان کا کنڈیشنل سمر کیمپ 8 مئی سے شروع ہورہا ہے’۔

میچ کے بعد کی تقریب میں اس حوالے سے میزبان سکندر بخت نے جب بابر اعظم سے سوال بھی کیا کہ آج ہی کے دن 9 سال قبل آپ کو پاکستان کی سینئر کیمپ میں شامل کیا گیا تھا اور آج اسی دن آپ کی ٹیم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’ تب سے لے کر اب کا سفر بہت اچھا رہا، یہ اب تک کا میرے لیے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک یادگار  لمحہ رہا ہے جس میں مجھے میری ٹیم سمیت فیملی نے بہت سپورٹ کیا جس پر میں شکر گزار ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں